مریخ (Mars) اور مشتری (Jupiter) کے درمیان گھومنے والی فلکیاتی دنیا (Asteroid Belt) میں ایک ایسا سیارچہ موجود ہے جس کی شکل اور خصوصیات نے ماہرینِ
فلکیات کو ششدر کر رکھا ہے۔
اس دھاتی سیارچے کو 216 کلیوپیٹرا
(216 Kleopatra) کہا جاتا ہے، جس کی شکل بلکل کتوں کی کھلونے والی ہڈی (Dog Bone) جیسی دکھائی دیتی
ہے!
سیارچے 'کلیوپیٹرا 216' کے حیران کن
حقائق:
کتوں کی ہڈی جیسی ساخت: اس کی
کل لمبائی تقریباً 270 کلومیٹر ہے، جبکہ اس کا درمیانی حصہ باریک اور دونوں کنارے
گول ابھرے ہوئے ہیں، جس سے یہ بالکل کتوں کی ہڈی کی شکل میں نظر آتا ہے۔ کلوپیٹرا کے 2
ننھے چاند: اس سیارچے کی سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ اتنی عجیب ساخت کے باوجود اس
کے اپنے 2 ننھے قدرتی چاند (Moons) موجود ہیں، جن کے نام 'الیکس ہیلیوس' (Alexhelios) اور 'کلیوسیلی نی' (Cleoselene) رکھے گئے ہیں۔ دھاتی جسم (Metallic Composition): سائنسدانوں کے مطابق یہ سیارچہ لوہے اور نائکل (Iron and Nickel) جیسے بھاری معدنیات سے مل کر بنا ہے، اور اس کا وجود قدیم نظامِ
شمسی کے بکھرے ہوئے ٹکڑوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ خلاء میں گردش کرتا یہ 270 کلومیٹر
بڑا 'کتوں کی ہڈی والا سیارچہ' ثابت کرتا ہے کہ ہماری کائنات میں کتنے غیر معمولی
اور ناقابلِ یقین راز چھپے ہوئے ہیں!