Politics
مالدیپ کی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئیں
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو بھی آج بعد میں سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔
- Reading time
- 2 منٹ کا مطالعہ
- اشاعت
- 20 اکتوبر، 2026، 9:47 AM

Politics
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو بھی آج بعد میں سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو بھی آج بعد میں سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔
مالدیپ کی وزیر خارجہ اریتھشام آدم کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام کے ہمراہ صدر ڈاکٹر محمد معیزو کے سرکاری دورۂ پاکستان سے قبل اسلام آباد پہنچ گئیں۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر مالدیپ کی وزیر خارجہ اور ان کے وفد کا استقبال دفتر خارجہ کے ترجمان، ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا و سارک، پاکستان میں مالدیپ کے ہائی کمشنر اور مالدیپ میں پاکستان کے ہائی کمشنر نے کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو بھی آج پاکستان پہنچیں گے۔ دورے کے دوران ان کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات ہوگی، جبکہ صدر پاکستان ان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔ مالدیپ کے صدر وزیراعظم شہباز شریف سے علیحدہ ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال ہوگا۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے کا بھی امکان ہے۔