مصنوعی
ذہانت سے تیار کی گئی اداکارہ ٹلی نوروڈ Tilly Norwood کا پہلا آن کیمرا انٹرویو سامنے آنے کے بعد شوبز
اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں اے آئی کے مستقبل پر ایک بار پھر بحث شروع ہوگئی ہے۔
سی این این کی میزبان الزبتھ
ویگمسٹر Elizabeth Wagmeister کے ساتھ گفتگو کے دوران ٹلی نوروڈ Tilly Norwood کو ایک غیر معمولی آڈیشن
چیلنج دیا گیا۔ میزبان نے اسے فرضی طور پر یہ تصور کرنے کو کہا کہ اسے ابھی معلوم
ہوا ہے کہ اس کا پالتو کتا مر گیا ہے اور اسے اسی لمحے اس صدمے کا اظہار کرتے ہوئے
اداکاری کرنا ہے۔
تھیٹرڈرامے دیکھیں
ٹلی نوروڈ Tilly Norwood نے اس صورتحال پر روایتی جذباتی ردعمل دینے کے
بجائے کہا کہ اگر یہ حقیقی آڈیشن ہوتا تو شاید وہ صدمے کی کیفیت میں خاموش کھڑی
رہتیں اور الفاظ کے بجائے اس گہرے دکھ کو ’’ڈیجیٹل طور پر محسوس‘‘ کرنے کی کوشش
کرتیں۔ اے آئی اداکارہ کا یہ دھیمہ اور غیر معمولی جواب دیکھنے والوں کے لیے خاصا
دلچسپ ثابت ہوا۔ ان کے ردعمل نے شوبز انڈسٹری اور ٹیکنالوجی سے وابستہ ماہرین کی
توجہ بھی حاصل کی ہے۔ ٹلی نوروڈ Tilly Norwood کے انٹرویو نے یہ سوال دوبارہ نمایاں کردیا ہے کہ مستقبل کی فلم سازی
میں مصنوعی ذہانت صرف پردے کے پیچھے ٹیکنالوجی کے طور پر استعمال ہوگی یا حقیقی
اداکاروں کی جگہ خود اے آئی کردار بھی سامنے آ سکتے ہیں۔