ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری نے اپنی والدہ شہزادی
ڈیانا کی زندگی پر بننے والی ایک خفیہ فلم پر کام شروع کر دیا ہے، جس میں وہ اپنی
اہلیہ اور اداکارہ میگھن مارکل کو شامل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا
رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری، جو گزشتہ ماہ اہلیہ میگھن اور بچوں (شہزادہ آرچی اور
شہزادی للی بیٹ) کے ہمراہ طویل قیام کے لیے برطانیہ واپس آئے تھے، چاہتے ہیں کہ 41
سالہ میگھن اس فلم میں شہزادی ڈیانا کی کہانی کی راوی یا آواز کے طور پر نظر آئیں۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ میگھن صرف کسی مختصر کردار میں نہیں بلکہ فلم کی مرکزی شخصیات
میں شامل ہوں گی اور ناظرین ڈیانا کی کہانی انہی کی آواز میں سنیں گے، جبکہ شہزادہ
ہیری بطور بیٹا اس پروجیکٹ میں موجود ہوں گے۔ یاد رہے کہ شہزادی ڈیانا 1997 میں پیرس
میں ایک کار حادثے میں جاں بحق ہو گئی تھیں۔