Environment
جاپان کا مریخ کے چاند سے نمونے لانے کے لیے خلائی مشن روانہ
جاپان نے مریخ کے چاند فوبوس سے مٹی کے نمونے حاصل کرکے زمین پر لانے کے لیے اپنا خلائی مشن روانہ کر دیا ہے۔
- Reading time
- 1 منٹ کا مطالعہ
- اشاعت
- 20 اکتوبر، 2026، 4:05 AM

Environment
جاپان نے مریخ کے چاند فوبوس سے مٹی کے نمونے حاصل کرکے زمین پر لانے کے لیے اپنا خلائی مشن روانہ کر دیا ہے۔

جاپان نے مریخ کے چاند فوبوس سے مٹی کے نمونے حاصل کرکے زمین پر لانے کے لیے اپنا خلائی مشن روانہ کر دیا ہے۔ جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی کے تیار کردہ مشن کو ایچ تھری راکٹ کے ذریعے تانیگاشیما خلائی مرکز سے روانہ کیا گیا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق قریباً 5 سالہ مشن کے تحت خلائی جہاز فوبوس کا جائزہ لے گا اور وہاں سے کم از کم 10 گرام نمونے جمع کرنے کی کوشش کرے گا۔ مشن میں ناسا اور یورپی شراکت دار بھی تعاون کر رہے ہیں۔ سائنس دانوں کو امید ہے کہ اس تحقیق سے مریخ کے چاندوں کی ابتدا اور نظامِ شمسی کی تشکیل سے متعلق سوالات کے جواب مل سکیں گے۔