کینیڈا
نے ایکسپریس انٹری امیگریشن سسٹم میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کردیا ،
نیا پوائنٹس سسٹم 3 نومبر 2026 سے لاگو ہوگا کینیڈین شعبہ امیگریشن ریفیوجیز اینڈ
سٹیزن شپ Immigration, Refugees and Citizenshipنے
اپنے ایکسپریس اینٹری امیگریشن سسٹم میں اہم اور بڑی تبدیلیوں کا باضابطہ اعلان کر
دیا ہے.
نئی پالیسی کے تحت اعلیٰ معاوضے والی ملازمتوں کا تجربہ یا جاب افر
رکھنے والے ہنر مند افراد کو اضافی پوائنٹس دیے جائیں گے محکمہ امیگریشن کے مطابق
3 نومبر 2026 سے لاگو ہونے والے نئے ریوائزڈ Comprehensive Ranking
System (CRS) کے تحت اضافی پوائنٹس کی تقسیم ہوگی جن امیدواروں کے پاس اعلیٰ معاوضے
والی ملازمت کا کم از کم 1 سالہ کینیڈین تجربہ ہے،
انہیں ان کی تنخواہ کے اسکیل کی بنیاد پر 20، 40، یا 70 اضافی پوائنٹس ملیں گے.
کینیڈین
اداروں کی جانب سے معتبر جاب افر رکھنے والے امیدواروں کو تنخواہ کے معیار پر 50،
70، یا 100 اضافی پوائنٹس دیے جائیں گے اگر کوئی امیدوار دونوں کیٹیگریز (تجربہ
اور جاب افر) کے لیے اہل ہوتا ہے، تو اسے ان دونوں میں سے صرف وہ پوائنٹس ملیں گے
جو زیادہ ہوں گے، کیونکہ دونوں کیٹیگریز کے پوائنٹس کو آپس میں ملا کر استعمال
نہیں کیا جا سکے گا.
نئے
قواعد و ضوابط کے تحت اہل جاب افرز کے لیے لیبر مارکیٹ امپیکٹ اسسمنٹ
(LMIA) کی بعض سخت شرائط کو ختم کر دیا گیا ہے اس کی جگہ
IRCC خود براہِ راست جاب افرز، مالکان کی قانونی حیثیت، ملازمت کی شرائط پوری کرنے کی صلاحیت اور لیبر
قوانین کی پاسداری کی جانچ پڑتال کرے گا محکمہ امیگریشن نے واضح کیا ہے کہ منسوخ
یا منسوخ شدہ جاب افرز پر کوئی اضافی پوائنٹس نہیں دیے جائیں گے اور امیدوار کا
مطلوبہ قابلیت پر پورا اترنا لازمی ہوگا. محکمہ امیگریشن نے تمام اہل
امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 3 نومبر 2026 سے پہلے اپنے ایکسپریس اینٹری
پروفائلز کا جائزہ لیں اور انہیں اپ ڈیٹ کر لیں تاہم ادارے نے یہ وضاحت بھی کی ہے
کہ صرف اضافی پوائنٹس ملنے سے ہی پرماننٹ ریزیڈنسی کی دعوت کی ضمانت نہیں ہوگی،
بلکہ اس کا انحصار مجموعی اہلیت اور حتمی CRS کٹ
آف اسکور پر ہوگا.