ایک طاقتور سمندری طوفان جاپان کے بحرالکاہل کے ساحلی علاقوں کی جانب
بڑھ رہا ہے، جس کے باعث کانتو Kanto
ریجن اور مشرقی جاپان کے دیگر علاقوں میں موسلا
دھار بارش، تیز ہواؤں اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ جاپان کے محکمہ
موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ موسم کی صورتحال تیزی سے خراب ہو سکتی ہے۔ محکمہ کے
مطابق ٹائیفون دوجوان Typhoon Dujuanدن کے اواخر میں ٹوکیو کے میٹروپولیٹن علاقے کے قریب سے گزرنے کی پیش
گوئی کی گئی ہے۔
آئیزو جزائر Izu
Islands، چیبا پریفیکچر اور بحرالکاہل کے ساحلی علاقوں کے دیگر حصوں میں
پہلے ہی شدید بارشیں ہو چکی ہیں، جبکہ بعض مقامات پر ہفتے سے اب تک 300 ملی میٹر
یعنی 12 انچ سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ٹائیفون کے
کانتو Kanto ریجن کے قریب پہنچنے کے ساتھ پیر کی سہ پہر سے بارشوں کی شدت میں
مزید اضافہ ہو سکتا ہے، کانتو Kanto ریجن میں ٹوکیو اور اس
کے گردونواح کے متعدد پریفیکچرز شامل ہیں۔
وسطی جاپان کے ایچی پریفیکچر میں جاری ایشین گیمز کے دوران منتظمین
نے ٹائیفون کے پیش نظر گھڑ سواری کے ایونٹنگ مقابلے کو بھی ملتوی کرکے منگل کو
منتقل کر دیا ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ کانتو اور وسطی جاپان میں بارش کے
مسلسل اور مرتکز بینڈز بن سکتے ہیں، جس سے اچانک سیلاب اور بارش سے متعلق دیگر
قدرتی آفات کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھ سکتا ہے۔ جاپان میں حالیہ برسوں کے دوران
ایسے بارشی بینڈز ایک بڑھتی ہوئی تشویش بن چکے ہیں۔ یہ نسبتاً محدود علاقے میں کئی
گھنٹوں تک غیرمعمولی مقدار میں بارش برسا سکتے ہیں۔
ٹائیفون دوجوان ایسے وقت میں جاپان کی جانب بڑھ رہا ہے جب دنیا کے
مختلف خطوں میں شدید موسمی واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، اور مشرقی ایشیا سے
شمالی امریکا اور یورپ تک غیرمعمولی بارشوں، سیلاب اور شدید سمندری طوفانوں کے
واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں۔