Politics
جرمنی میں مفت تعلیم اور 1,500 یورو ماہانہ وظیفہ
جرمنی میں مفت تعلیم اور ماہانہ الاؤنس کے لیے درخواست دینے کا آسان طریقہ سامنے آگیا۔
- Reading time
- 2 منٹ کا مطالعہ
- اشاعت
- 21 ستمبر، 2026، 1:11 PM

Politics
جرمنی میں مفت تعلیم اور ماہانہ الاؤنس کے لیے درخواست دینے کا آسان طریقہ سامنے آگیا۔

جرمنی میں مفت تعلیم اور ماہانہ الاؤنس کے لیے درخواست دینے کا آسان طریقہ سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق جرمنی میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے خواہشمند بین الاقوامی طلباء کے لیے "روزا لکسمبرگ فاؤنڈیشن اسکالرشپ 2027” کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ مکمل طور پر مالی اعانت فراہم کرنے والی اسکالرشپ ہے جو جرمنی کی تسلیم شدہ یونیورسٹیوں سے پی ایچ ڈی (PhD) کرنے والے ہونہار طلباء کے لیے پیش کی گئی ہے۔ مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ منتخب امیدواروں کو مالی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جن میں ماہانہ وظیفہ: 1,500 یورو ، موبلٹی الاؤنس: 100 یورو ماہانہ اور 20 یورو اضافی لمپ سم شامل ہیں۔ اسکالرشپ کی رقم زیادہ سے زیادہ 3 سال کی مدت کے لیے فراہم کی جائے گی۔
میڈیکل (طبی) شعبہ جات کے علاوہ باقی تمام تعلیمی ڈسپلنز کے طلباء درخواست دینے کے اہل ہیں۔ امیدواروں کے پاس جرمن یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلے کی تصدیق اور وہاں کے کسی پروفیسر/لیکچرر سے سپروائزرشپ کا خط ہونا لازمی ہے۔ آئی ای ایل ٹی ایس (IELTS) یا ٹافل (TOEFL) کی شرط کے بجائے جرمن زبان میں B2 لیول کی مہارت اور اس کا ثبوت ہونا ضروری ہے۔ روزا لکسمبرگ فاؤنڈیشن کی اقدار کے مطابق طلباء کی سماجی خدمات اور بہترین تعلیمی ریکارڈ کو بھی مدِنظر رکھا جائے گا۔ درخواست دہندگان کو تعلیمی ڈگری اور ٹرانسکرپٹس، ریسرچ پروپوزل، سپروائزر کا تصدیقی خط، جرمن زبان کا سرٹیفکیٹ اور سفارشی خطوط جمع کرانے ہوں گے۔ خواہشمند بین الاقوامی طلباء کو روزا لکسمبرگ اسکالرشپ 2027 کے لیے اپنی درخواستیں 1 اکتوبر 2026 سے پہلے آن لائن پورٹل پر جمع کرانی ہوں گی۔