تھائی لینڈ کی ملکہ سوتھیدا Suthidaنے
گزشتہ روز پہلی مرتبہ تنہا جے اے ایس 39 سی گریپن
Gripen fighter لڑاکا طیارہ اڑایا ہے، اس موقع پر تھائی
لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن Maha Vajiralongkorn,بھی وہاں
موجود تھے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق تھائی شاہی دفتر نے بتایا کہ ملکہ نے
جنوبی تھائی لینڈ کے صوبے سورت تھانی میں واقع وِنگ 7 ایئربیس سے یہ پرواز بھری،
جبکہ بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن Maha Vajiralongkorn,نے زمین سے
اس پرواز کا مشاہدہ کیا۔ کامیاب پرواز کے بعد بادشاہ نے ملکہ کو پھولوں کا گلدستہ
اور گریپن آرڈر گولڈن پیچ پیش کیا، جو کہ اس طیارے کو اڑانے والے افراد کو دیا
جاتا ہے۔
شاہی دفتر کے مطابق ملکہ سوتھیدا نے
وِنگ 7 ایئربیس پر دو مراحل میں تربیت حاصل کی، پہلا مرحلہ 20 اگست سے 4 ستمبر
2026 تک اور دوسرا مرحلہ 25 ستمبر سے 8 اکتوبر 2026 تک مکمل ہوا، جس میں فلائٹ
سمیولیٹر کا استعمال بھی شامل تھا۔ ملکہ سوتھیدا مئی 2010 سے طیارے اڑا رہی ہیں
اور انہیں بوئنگ 737 سمیت مختلف طیاروں میں مجموعی طور پر تقریباً 1,188 گھنٹے پرواز
کا تجربہ حاصل ہے، اور وہ 2025 میں بھوٹان کے سرکاری دورے سمیت شاہی پروازوں میں
بادشاہ کی معاون پائلٹ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔