امریکا میں ڈیموکریٹک پارٹی نے ایوانِ نمائندگان میں گزشتہ 3 دہائیوں
کی سب سے بڑی اکثریت حاصل کر لی ہے، جس کے بعد کانگریس کے دونوں ایوانوں کا کنٹرول
بھی پارٹی کے ہاتھ میں آگیا ہے۔ امریکی
میڈیا کی پیش گوئیوں کے مطابق شمالی کیرولائنا میں ڈیموکریٹک امیدوار چک ہبارڈ (Chuck
Hubbard) نے ریپبلکن رکن کانگریس ورجینیا فاکس (Virginia Foxx) کو
شکست دے دی، جس کے نتیجے میں ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس کی نشستوں کی تعداد
258 ہوگئی ہے۔ امریکی ایوانِ نمائندگان میں
مجموعی طور پر 435 نشستیں ہیں، سی بی ایس نیوز اور این بی سی نیوز نے اتوار کو چک
ہبارڈ (Chuck Hubbard) کی
کامیابی کی پیش گوئی کی، جس کے بعد ڈیموکریٹس نے ایوان میں اپنی اکثریت مزید
مستحکم کر لی۔وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے
ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں کا کنٹرول سنبھال لیا، انتخابی نتائج کو صدر
ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ریپبلکن پارٹی کی پالیسیوں پر عوامی ناراضی کا اظہار قرار
دیا جا رہا ہے۔
امریکی ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی کی یہ نشستوں کی تعداد
1992 کے بعد کسی بھی جماعت کی سب سے بڑی کامیابی ہے، 1992 میں بل کلنٹن کے صدارتی
انتخاب میں کامیابی کے موقع پر بھی ڈیموکریٹس نے ایوانِ نمائندگان میں 258 نشستیں
حاصل کی تھیں۔ ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹک
پارٹی کے رہنما حکیم جیفریز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا
کہ ڈیموکریٹس نے اس صدی میں کانگریس میں کسی بھی جماعت کی سب سے بڑی اکثریت حاصل
کر لی ہے۔
چک ہبارڈ (Chuck Hubbard) کی کامیابی کا اعلان ورجینیا
فاکس (Virginia Foxx) کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کے
بعد سامنے آیا۔ ہبارڈ نے اتوار کو بتایا کہ ان کی ورجینیا فاکس (Virginia Foxx) سے
بات ہوئی ہے اور انہوں نے دوبارہ گنتی کے عمل کے نتائج کے بعد شکست تسلیم کر لی
ہے۔ ہبارڈ (Chuck Hubbard) نے
اپنے بیان میں ورجینیا فاکس (Virginia Foxx) کی
کئی دہائیوں پر محیط سیاسی خدمات اور قربانیوں پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ڈیموکریٹس کی کامیابی کے بعد پارٹی کو صدر ڈونلڈ
ٹرمپ کے آئندہ 2 سالہ دورِ صدارت میں ان کے ایجنڈے کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے اور
مبینہ بدعنوانی کے معاملات کی تحقیقات کرنے کا اختیار حاصل ہو گیا ہے۔ وسط مدتی انتخابات کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ
امریکا میں مہنگائی اور روزمرہ اخراجات، محصولات اور ایران کے خلاف ٹرمپ کی جنگ پر
عوامی بے چینی میں اضافہ ہوا ہے۔