امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق
مشرقی ساحلی ریاستوں میں طوفانی ہواؤں اور بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ
ساحلی علاقوں میں 100 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار کی ہوائیں ریکارڈ ہوئی ہیں۔ رپورٹ
کے مطابق مشرقی ساحلی رہائشی علاقے زیرِ آب آگئے، کئی درخت گر گئے، گاڑیاں کئی فٹ
پانی میں ڈوبی نظر آئیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ متاثرہ ریاستوں میں 1
لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔ امریکا
کی مشرقی ساحلی پٹی پر طاقتور سمندری طوفان ’نار ایسٹر‘ کے باعث شدید بارشوں، تیز
ہواؤں اور سیلابی صورتحال نے معمولات زندگی متاثر کردیئے۔ رپورٹس
کے مطابق طوفان کے زیر اثر نیویارک، نیوجرسی اور دیگر ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں
کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، جس سے کئی سڑکیں اور رہائشی علاقے زیر آب آگئے
جبکہ متعدد مقامات پر درخت اور بجلی کی تاریں گرنے کے واقعات بھی پیش آئے۔ شدید موسم کے باعث بڑی تعداد میں بجلی کے صارفین متاثر ہوئے جبکہ
فضائی سفر بھی بری طرح متاثر ہوا۔ ہفتے کے دوران 445 سے زائد پروازیں منسوخ اور 3000
سے زیادہ پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔نیویارک اور نیوجرسی کے متاثرہ علاقوں میں
ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور ساحلی
علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی
اٹلانٹک اور نیو انگلینڈ کے علاقوں میں تیز ہواؤں، شدید بارش اور ساحلی سیلاب کا
خطرہ پیر تک برقرار رہ سکتا ہے۔