پاسداران انقلاب کی بحریہ کے
سیاسی امور کے نائب علی محمدی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا اور ایران کے درمیان
دوبارہ جنگ شروع ہوئی تو ایرانی فورسز امریکی جنگی جہازوں کو بحر ہند تک نشانہ بنا
سکتی ہیں۔ ایرانی
میڈیا کے مطابق علی محمدی نے آبنائے ہرمز سے متعلق امریکی مؤقف پر ردعمل دیتے
ہوئے کہا کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آبنائے ہرمز کو اپنے کنٹرول میں سمجھتے
ہیں تو امریکی جنگی جہازوں کو اس علاقے کے قریب آنا چاہیے۔ علی
محمدی کا کہنا تھا کہ امریکا اگر آبنائے ہرمز پر کنٹرول کا دعویٰ کرتا ہے تو اسے
اپنے کسی جنگی جہاز کو اس کے قریب بھیج کر یہ مؤقف ثابت کرنا چاہیے۔ پاسداران
انقلاب کی بحریہ کے عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ ایران کی فوجی صلاحیت آبنائے ہرمز تک
محدود نہیں اور کسی نئی جنگ کی صورت میں امریکی بحری جہازوں اور ڈسٹرائرز کے خلاف
کارروائی بحر ہند تک بھی کی جاسکتی ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے
جب آبنائے ہرمز میں امریکا اور ایران کے درمیان بحری کشیدگی برقرار ہے۔ حالیہ
ہفتوں میں ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی بحری اثاثوں اور آبنائے ہرمز میں
بحری سرگرمیوں سے متعلق متعدد سخت بیانات بھی جاری کیے ہیں