اوپن اے آئی: انتھروپک اور دیگر اے آئی کمپنیوں پر مقدمہ
غیرمنافع بخش تنظیموں کے ایک اتحاد نے جمعرات کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے میدان کی پانچ بڑی کمپنیوں کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
- Reading time
- 4 منٹ کا مطالعہ
- اشاعت
- 14 نومبر، 2026، 7:45 PM

غیرمنافع بخش تنظیموں کے ایک اتحاد نے جمعرات کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے میدان کی پانچ بڑی کمپنیوں کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

غیرمنافع بخش تنظیموں کے ایک اتحاد نے جمعرات کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے میدان کی پانچ بڑی کمپنیوں کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ اس مقدمے میں جدید اے آئی ماڈلز کی تیاری کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی انسانیت کیلئے شدید خطرات کا باعث بن سکتی ہے۔ یہ مقدمہ سان فرانسسکو سپیریئر کورٹ (Superior Court) میں ”الائنس فار سیکیور اے آئی“ (Alliance for Secure AI) نے ”ارریپلیسیبل ایجوکیشن فنڈ“ (Irreplaceable Education Fund)، ”پبلک سٹیزن“ (Public Citizen) اور ”ہیٹ انیشی ایٹو“ (Heat Initiative) کے ساتھ مل کر دائر کیا ہے۔ اس میں انتھروپک، (Anthropic) گوگل، میٹا، اوپن اے آئی (OpenAI) اور اسپیس ایکس سپر(SpaceXSI) انٹیلی جنس کو فریق بنایا گیا ہے۔ کسی بھی کمپنی نے فوری طور پر اس پر تبصرہ کرنے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔
اے آئی کمپنیوں پر بنیادی الزامات
الائنس فار سیکیور اے آئی (Alliance for Secure AI) کے سی ای او برینڈن اسٹین ہاؤزر (Brandon Steinhauser) نے ٹیک کمپنیوں کے سربراہان پر الزام لگایا کہ انہوں نے ممکنہ تباہ کن نتائج کا اعتراف کرنے کے باوجود مزید طاقتور اے آئی سسٹمز بنانا جاری رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنیاں حفاظت یا قابلِ بھروسہ کنٹرول کی ضمانت دیے بغیر ان کی تیاری اور تجارتی استعمال کو تیز کر رہی ہیں۔ انہوں نے اے آئی سسٹمز کو اپنی ہی تحقیق اور ترقی (R&D) کیلئے استعمال کئے جانے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ خطرات اس وقت مزید بڑھ سکتے ہیں جب ڈویلپرز محدود انسانی نگرانی کے ساتھ اے آئی کی اگلی نسلوں کو ڈیزائن اور بہتر بنانے کیلئے اے آئی ماڈلز کا ہی استعمال کریں گے۔ مدعیان کا کہنا ہے کہ یہ عمل، جسے ”ریکرسیو سیلف امپروومنٹ“ (خود کار طریقے سے اپنی بہتری) (Recursive Self-Improvement) کہا جاتا ہے، جدید اے آئی کو کنٹرول کرنا مزید مشکل بنا سکتا ہے۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ”مدعا علیہم جانتے ہیں کہ یہ سسٹمز ہمیشہ ان کے ارادوں کے مطابق کام نہیں کرتے۔“ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ”ان کے اے آئی سسٹمز کو کنٹرول کرنے اور انہیں نقصان پہنچانے سے روکنے کا کوئی قابلِ بھروسہ طریقہ موجود نہیں ہے۔“ یہ مقدمہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کئی ایسے مبینہ واقعات، جن میں خود مختار اے آئی ایجنٹس نے غیر مجاز اقدامات کئے، کی اطلاعات کے بعد اے آئی کی حفاظت کے حوالے سے خدشات بڑھ رہے ہیں۔
ٹیک لیڈران کے اپنے انتباہات
غیر منافع بخش تنظیموں نے اے آئی لیڈران کے سابقہ بیانات کا حوالہ بھی دیا۔ 2015 میں،" اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ مین (Sam Altman) نے خبردار کیا تھا کہ اے آئی انسانیت کا خاتمہ کر سکتی ہے۔ 2025ء میں انتھروپک (Anthropic) کے سی ای او ڈاریو اموڈی (Dario Amodei) نے اندازہ لگایا تھا کہ اس بات کا 25% امکان ہے کہ اے آئی کی ترقی تباہ کن نتائج کا باعث بنے گی۔ اکتوبر میں، آلٹمین (Altman) ، اموڈی (Amodei) اور اسپیس ایکس (SpaceX) کے سی ای او ایلون مسک نے اے آئی کی ترقی میں مربوط سست روی (وقفے) کی حمایت کا اظہار کیا تھا۔ یہ بیان انتھروپک (Anthropic) کے ایک محقق کے انتباہ کے بعد سامنے آیا تھا، جس نے اے آئی سے انسانی نسل کے خاتمے کے 10% خطرے کا اندازہ لگایا تھا۔