یمن کی انصار اللہ تنظیم کے
سینیئر اہلکار محمد البخیتی Mohammed
Al-Bakhiti نے دعویٰ کیا ہےکہ حوثیوں نے باب المندب پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق حوثیوں نے مغربی صوبے تعز Taiz میں کلیدی اہمیت کے حامل علاقوں اور فوجی اڈوں الخالد Al-Khaled اور جبل النصر Jabal
Al-Nasr پر قبضہ کرلیا ہے اور بحیرہ
احمر کے ساحلی علاقے المخا Al-Mocha بندرگاہ
کے داخلی حصوں تک پہنچ گئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق
حوثیوں کی جانب سے المخا Al-Mocha ائیرپورٹ
پرقبضہ کرلیا گیا ہے جبکہ مزاحمت کرنیوالوں نے بڑی تعداد میں ہتھیار ڈال دیے ہیں۔
واضح رہے کہ باب المندب
عالمی سطح پر جہازوں سے تیل، گیس اور غذائی اجناس کی منتقلی کیلئے اہم گزرگاہ ہے
جبکہ المخا Al-Mocha اسٹریٹیجک لحاظ سےانتہائی
اہمیت کا حامل ہے، یہاں سے بحیرہ احمر میں جہازوں کی مانیٹرنگ کی جاسکتی ہے اور
فوجی لحاظ سے بھی اس کی اپنی اہمیت ہے۔ یمن صدارتی لیڈر شپ کونسل کے
صدر رشاد علیمی نے کہا ہے کہ باب المندب کے قریب عسکری صورتحال میں تبدیلی کے
اثرات سوئز کینال تک جا سکتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ باب المندب کے اطراف موجودہ
عسکری صورتحال عالمی تجارت پر اثرانداز ہوسکتی ہے، انہوں نے یمن کی ساحلی علاقوں
کے تحفظ کو یمن سمیت عرب اور بین الاقوامی ذمہ داری قرار دیا۔