کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں قائداعظم کے مجسمے کی نقاب کشائی
کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کے پارک میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے کانسی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی گئی۔
- Reading time
- 2 منٹ کا مطالعہ
- اشاعت
- 6 نومبر، 2026، 8:30 PM

کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کے پارک میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے کانسی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی گئی۔

کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کے پارک میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے کانسی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی گئی۔ ہوانا میں پاکستان کے سفارت خانہ سے جاری بیان کے مطابق قائداعظم محمد علی جناحؒ کے 150ویں یومِ ولادت کی تقریبات کے سلسلے میں ہوانا کے ایک مقامی پارک میں قائداعظم کا کانسی سے تیار کردہ مجسمہ Bust))نصب کیا گیا ہے جس کی باقاعدہ نقاب کشائی کی گئی۔
تقریب میں کیوبا کے وزیرِ ثقافت الپیدیو الونسو گراو نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ نائب وزیرِ خارجہ انایانسی روڈریگز کامخو (Anayansi Rodríguez Camejo) سمیت کیوبا کے دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریبِ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر شہباز ایم ملک نے برصغیر کے مسلمانوں کی آزاد مملکت کے قیام کے لیے قائداعظم کی انتھک جدوجہد اور بے مثال خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
کیوبا کی جانب سے بھی قائداعظم کے عزم و استقامت، پاکستان کے قیام اور قومی تعمیر و ترقی کے لیے ان کی گراں قدر جدوجہد کو سراہا گیا۔ تقریب کے شرکا نے کہا کہ قائداعظم کے مجسمہ کی نقاب کشائی دونوں ممالک کے درمیان تاریخی دوستی، باہمی احترام اور تعاون کے مضبوط رشتوں کی علامت ہے۔ تقریب میں کیوبا کے ارکانِ پارلیمنٹ، معزز شخصیات، بڑی تعداد میں سفیروں اور سفارتی کور کے نمائندوں نے شرکت کی۔ پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کیوبا میں میڈیکل سکالرشپ پر زیرِ تعلیم پاکستانی طلبہ نے کی۔