ہسپانوی وزیر اعظم
پیڈرو سانچیز (Pedro Sánchez) نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ29 نومبر کے عام انتخابات یہ ظاہر کریں گے کہ اسپین ملک کے اندر سے حکومت
کرتا ہے، نہ کہ واشنگٹن، تل ابیب، بیونس آئرس یا ماسکو سے، ساتھ ہی انہوں نے بین الاقوامی
انتہائی دائیں بازو کے اثر و رسوخ کے خلاف مزاحمت کا عزم کیا۔ تاراگونا (Tarragona) میں
ایک مہم کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے، سانچیز (Sánchez) نے اپنی حکومت کی خارجہ پالیسی کی پوزیشنوں اور بڑھتے ہوئے فوجی
اخراجات کی مخالفت کا دفاع کیا۔انہوں نے کہا’’ 29 نومبر کو، ہم انہیں اپنے ووٹوں سے بتائیں گے کہ اسپین اسپین سے حکومت
کرتا ہے، واشنگٹن سے نہیں، تل ابیب سے نہیں، بیونس آئرس سے نہیں، ماسکو سے نہیں،
بلکہ اسپین سے۔‘‘انہوں نے مزید کہا، ’’ہم اپنے ملک کو بین الاقوامی انتہائی دائیں
بازو کیکٹھپتلی بننے کی اجازت نہیں دیں گے۔‘‘
مزید برآں سانچیز (Sánchez) نے ایران میں جنگ اور غزہ میں نسل کشی کے خلاف اپنی حکومت کی
مخالفت کو اجاگر کیا، اس کے علاوہ فلسطینی ریاست کی حمایت اور اسرائیل اور فلسطین
کے درمیان پرامن بقائے باہمی کے لیے اپنی حمایت کی دوبارہ تصدیق کی۔تاہم انہوں نے
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دفاعی اخراجات کے لیے مجموعی گھریلو پیداوار کا5 فیصد مختص کرنے کے مطالبے کو،
یہ کہتے ہوئے مسترد کرنے کے اپنے فیصلے کا بھی دفاع کیا کہ اسپین تعلیم،
صحت کی دیکھ بھال، سماجی دیکھ بھال اور پنشن کو ترجیح دیتا رہے گا۔علاوہ ازیں وزیر
اعظم نے انتہائی دائیں بازو کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا عزم کیا،انہوں نے اسپین
کو ایک ’’روشنی کا مینار‘‘ قرار دیا جو دنیا کو روشن کرتا رہے گا۔