اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے وزیر اعظم نیتن یاہو کے سب سے
مضبوط سیاسی حریفوں میں سے ایک گادی آئزن کوٹ کو قریبی مقابلے والے انتخابات جس میں کسی بھی لیڈرکو اقتدار
حاصل کرنے کے لیے کافی حمایت نہیں ملی، کے بعد نئی حکومت بنانے کی کوشش کے لیے
منتخب کیا ہے۔
نیتن یاہو، اسرائیل کے سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے
والے وزیر اعظم،۲۷؍ اکتوبر
کے انتخابات میں ان کے مذہبی-قوم پرست اتحاد کی پارلیمانی اکثریت کھونے کے بعد عہدے
پر رہنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم، ان کی لیکوڈ پارٹی پھر بھی پارلیمنٹ میں سب سے
بڑی واحد پارٹی کے طور پر ابھری۔
سابق فوجی سربراہ آئزن کوٹ کو قانون سازوں کی طرف سے سب سے
زیادہ توثیق ملی، بشمول عرب جماعتوں کے لیڈروں کی۔ہرزوگ کے ترجمان نے کہا، ’’صدر
ہرزوگ نے گادی آئزن کوٹ کو صدر کی رہائش گاہ پر مدعو کیا ہے، جہاں انہیں کل حکومت
بنانے کا کام سونپا جائے گا۔‘‘اسرائیلی صدر کا کردار بڑی حد تک رسمی ہے، لیکن وہ
انتخابات کے بعد اتحاد بنانے کا پہلا موقع حاصل کرنے والے امیدوار کو منتخب کرنے
کے ذمہ دار ہیں۔آئزن کوٹ نے بھی ایکس پر ایک پوسٹ میں اعلان کا جواب دیا، لکھا،
’’اب قومی ہنگامی حکومت بنانے کا وقت ہے۔ میں ہر ممکن کوشش کروں گا کہ ہم اس کے
لائق ہوں۔‘‘
واضح رہے کہ
آئزن کوٹ کو اب ایک مشکل کام کا سامنا ہے کیونکہ وہ حکومت بنانے کے لیے کافی
جماعتوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حتمی فیصلے سے پہلے ہفتوں کے سیاسی
مذاکرات کی توقع ہے۔ان کے پاس اتحاد بنانے کے لیے28 دن ہیں، اگر ضرورت ہو تو
مزید14 دن حاصل کرنے کا متبادل ہے۔چند ممکنہ طریقے ہیں جن سے وہ مطلوبہ تعداد تک
پہنچنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ ایک آپشن اقلیتی حکومت بنانا اور پارلیمنٹ میں اہم
مسائل پر عرب جماعتوں کے ووٹوں پر انحصار کرنا ہے۔وہ انتہائی قدامت پسند جماعتوں
کو اپنے اتحاد میں لانے کی بھی کوشش کر سکتے ہیں۔ تاہم، آئزن کوٹ اور ان کے سیاسی
اتحادیوں نے ماضی میں ان جماعتوں کے ساتھ کام کرنے سے گریز کیا ہے۔ ایک اور امکان
نیتن یاہو کے ساتھ اتحاد حکومت ہے، اگرچہ آئزن کوٹ نے بار بار ان کے ماتحت خدمات
انجام دینے کی مخالفت کی ہے۔تاہم سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ تینوں متبادل کے
کام کرنے کا امکان نہیں ہے۔اگر آئزن کوٹ حکومت بنانے میں ناکام رہتے ہیں، تو کسی
اور امیدوار کو موقع دیا جا سکتا ہے۔ اگر وہ شخص بھی ناکام رہتا ہے، تو پارلیمنٹ
کسی اور کو نامزد کر سکتی ہے۔پورے عمل کی ڈیڈ لائن تقریباً100 دن ہے۔ اگر اس
مدت کے اندر کوئی امیدوار حکومت بنانے میں کامیاب نہیں ہوتا، تو اسرائیل کو ایک
اور انتخاب کرانا ہوگا۔