سال 2026 کا نوبل انعام برائے کیمسٹری فرانس کے سائنس دان ہنری بی
کاگان (Henri B. Kagan) اور جاپان کے سائنس دان
کینسو سوئی (Kenso Soai) کو مشترکہ طور پر دیا
گیا ہے۔ رائل سویڈش اکیڈمی آف
سائنسز نے دونوں سائنس دانوں کو یہ اعزاز “غیر خطی اثرات اور غیر متناسب نامیاتی
ترکیب میں خودکار عمل (autocatalysis) کی دریافت” پر دیا ہے۔
تحقیق کیا ہے؟
کاگان
اور سوئی کی تحقیق کا تعلق کیمسٹری کے ایک اہم مسئلے سے ہے جسے ہوموکائریلیٹی (homochirality) کہا جاتا ہے۔ بعض کیمیائی مالیکیولز کی دو شکلیں ایسی ہوتی ہیں
جو ایک دوسرے کا آئینہ دار عکس (mirror image) ہوتی ہیں لیکن
جانداروں میں ان میں سے عموماً صرف ایک شکل پائی جاتی ہے۔
دونوں سائنس دانوں کے کام نے اس معمے کو سمجھنے میں اہم پیش رفت کی
کہ کیمیائی نظام کس طرح ایک مخصوص آئینہ دار شکل کو دوسری پر ترجیح دے سکتے ہیں۔ یہ
دریافت ادویات کی تیاری کے لیے بھی خاص اہمیت رکھتی ہے کیونکہ کسی دوا کے مالیکیول
کی دو آئینہ دار شکلوں میں سے ایک علاج کے لیے مفید جبکہ دوسری کم مؤثر یا نقصان
دہ ہو سکتی ہے۔
نوبل انعام ہر سال ان افراد یا اداروں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے انسانیت کے لیے غیر
معمولی اور نمایاں خدمات یا کامیابیاں انجام دی ہوں۔ یہ
انعام سویڈن کے سائنس دان، موجد اور صنعت کار الفریڈ نوبل (Alfred
Nobel)کی
وصیت کے تحت قائم ہوا۔ الفریڈ نوبل نے اپنی دولت کا بڑا حصہ ایسے انعامات کے لیے
مختص کیا تھا۔
‘نوبل انعام کن شعبوں میں دیا جاتا ہے؟’
عام
طور پر نوبل انعام درج ذیل شعبوں میں دیا جاتا ہے:
1.طبیعیات (Physics)
2.کیمسٹری (Chemistry)
3. طب یا فزیالوجی (Physiology or Medicine)
4.ادب (Literature)
5.امن (Peace)
6.معاشیات (Economic Sciences)
‘نوبل انعام کب شروع ہوا؟’
پہلے
نوبل انعامات 1901ء میں دیے گئے تھے۔امن کا نوبل انعام ناروے میں دیا جاتا ہے،
جبکہ باقی بڑے نوبل انعامات سویڈن میں دیے جاتے ہیں۔ نوبل
انعام حاصل کرنے والے کو عام طور پرمیڈل، ڈپلومہ یا مالی انعام دیا جاتا ہے۔ مالی
انعام کی رقم وقت کے ساتھ تبدیل ہوتی رہتی ہے۔