Politics
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستن کے تین روزہ سرکاری دورے پر منگل کے روز اسلام آباد پہنچ گئے۔
- Reading time
- 2 منٹ کا مطالعہ
- اشاعت
- 20 اکتوبر، 2026، 7:59 PM

Politics
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستن کے تین روزہ سرکاری دورے پر منگل کے روز اسلام آباد پہنچ گئے۔

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستن کے تین روزہ سرکاری دورے پر منگل کے روز اسلام آباد پہنچ گئے۔
دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری اور وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر نے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر 21توپوں کی سلامی دی گئی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مالدیپ کے سابق صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم نے 2015 کو پاکستان کا سرکاری دورہ کیا تھا یہ 11 سال بعد کسی مالدیپی صدر کا پہلا دورہ پاکستان ہے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان 1966 میں سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے۔
صدر معیزو کے ہمراہ خاتون اول ساجدہ محمد، کابینہ کے وزرا اور سینئر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان آیا ہے۔ صدر مالدیپ کا بدھ کے روز وزیراعظم ہاؤس میں باضابطہ استقبال کیا جائے گا۔ اس سے قبل مالدیپ کے وزیر خارجہ بھی کابینہ کے وزرا اور سینئر حکام کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے تھے۔ ان کا استقبال ترجمان دفتر خارجہ، ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا و سارک، مالدیپ میں پاکستان کے ہائی کمشنر اور پاکستان میں مالدیپ کے ہائی کمشنر نے کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پراعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں ہیں۔