ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے عام انتخابات کے ابتدائی نتائج میں وزیراعظم کرسٹوفر لکسن (Christopher Luxon) کی قیادت میں قدامت پسند اتحاد نے معمولی برتری
حاصل کرلی ہے، تاہم پارلیمان میں واضح اکثریت کے لیے درکار نشستوں کا فیصلہ خصوصی
ووٹوں کی گنتی کے بعد ہوگا ملک میں حکومت سازی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کا امکان بھی بڑھ گیا ہے۔
ابتدائی نتائج کے مطابق نیشنل پارٹی، اے سی ٹی نیوزی لینڈ اور نیوزی
لینڈ فرسٹ پر مشتمل حکمران اتحاد کو 131 رکنی پارلیمان میں مجموعی طور پر 67
نشستیں ملتی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ حکومت بنانے کے لیے 66 نشستیں درکار ہیں دوسری
جانب سابق وزیراعظم کرس ہپکنز (Chris Hipkins) کی قیادت میں لیبر پارٹی اور اس کے اتحادیوں کو
مجموعی طور پر 57 نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔ تاہم
انتخابی نتائج ابھی حتمی نہیں اور تقریباً 4 لاکھ خصوصی ووٹوں کی گنتی باقی ہے
انتخابی نتائج کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ نشستوں کی تعداد میں نیشنل پارٹی کو برتری
حاصل ہے، لیکن ووٹوں کے تناسب میں لیبر پارٹی آگے ہے۔ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق نیشنل پارٹی نے
29.21 فیصد ووٹ حاصل کیے، جبکہ لیبر پارٹی کو 29.36 فیصد ووٹ ملے
اس کے باوجود نیشنل پارٹی نے 42 اور لیبر پارٹی نے 36 نشستیں حاصل کیں دیگر
جماعتوں میں گرین پارٹی نے 16، اے سی ٹی نیوزی لینڈ نے 13، نیوزی لینڈ فرسٹ نے 12،
آپرچونٹی پارٹی نے 7 اور ماوری پارٹی نے 5 نشستیں حاصل کیں۔ انتخابات میں آپرچونٹی
پارٹی کی پارلیمان میں آمد کو اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے پارٹی نے 5.96 فیصد
ووٹ حاصل کرکے سات نشستیں جیتیں پارٹی رہنما کیولائی وونگ (David Seymour) نے
حکومت سازی کے لیے دونوں بڑے سیاسی دھڑوں کے ساتھ بات چیت پر آمادگی ظاہر کی ہے،
تاہم وزیراعظم کرسٹوفر لکسن نے اس جماعت کے ساتھ حکومتی اتحاد بنانے کے امکان کو
مسترد کردیا ہے.
سیاسی مبصرین کے مطابق خصوصی ووٹوں کی گنتی کے بعد اگر موجودہ حکمران
اتحاد کی اکثریت برقرار نہ رہی تو چھوٹی جماعتوں کی حمایت حکومت سازی میں اہم
کردار ادا کرسکتی ہے۔ نیوزی لینڈ کے
انتخابی نظام کے تحت بیرون ملک مقیم شہریوں، اپنے انتخابی حلقے سے باہر موجود
ووٹرز اور دیگر اہل افراد کے خصوصی ووٹ الگ سے شمار کیے جاتے ہیں. الیکشن کمیشن کے مطابق تقریباً 399,365 خصوصی ووٹوں کی گنتی
باقی ہے جو مجموعی ووٹوں کا تقریباً 14 فیصد بنتے ہیں ماضی کے انتخابات میں ان
ووٹوں نے بھی نشستوں کی تقسیم پر اثر ڈالا ہے الیکشن کمیشن نے حتمی نتائج 27 نومبر
کو جاری کرنے کا اعلان کیا ہے، اس لیے فی الحال کسی سیاسی جماعت یا اتحاد کی
کامیابی کو حتمی قرار نہیں دیا جاسکتا۔ انتخابی مہم کے دوران مہنگائی، بے
روزگاری، روزمرہ اخراجات اور ملکی معیشت اہم سیاسی موضوعات رہے ووٹروں کی جانب سے
چھوٹی جماعتوں کو ملنے والی حمایت نے پارلیمان میں سیاسی تقسیم کو مزید نمایاں
کردیا ہے . وزیراعظم کرسٹوفر لکسن کو حکومت میں واپسی کے لیے اپنے موجودہ اتحادیوں
اے سی ٹی نیوزی لینڈ اور نیوزی لینڈ فرسٹ کے ساتھ دوبارہ سیاسی معاہدہ کرنا ہوگا
جبکہ لیبر پارٹی بھی خصوصی ووٹوں کے نتائج کے بعد حکومت سازی کے امکانات کا جائزہ
لے گی۔ نیوزی لینڈ میں تقریباً 74.6 فیصد رجسٹرڈ ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی
استعمال کیا، جبکہ 2023 کے انتخابات میں ووٹنگ کی شرح 78.2 فیصد رہی تھی حتمی
نتائج کے اعلان کے بعد سیاسی جماعتوں کے درمیان حکومت سازی کے لیے مذاکرات شروع
ہوں گے اس وقت تک موجودہ حکومت نگران حیثیت میں معمول کے انتظامی امور انجام دیتی
رہے گی.