سربیائی آرتھوڈوکس چرچ نے سنیچر
کو کہا کہ فلسطین میں عیسائیوں کو ظلم و ستم اور امتیازی سلوک کا سامنا ہے،ساتھ ہی
ان کی تاریخی موجودگی کو پسماندہ کرنے کی کوششوں کے خلاف خبردار کیا۔فلسطینی
عہدیدار رمزی خوری کو لکھے گئے ایک خط میں، سربیائی پیٹریارک پورفیریجے نے فلسطینی
عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، ساتھ ہی عیسائیوں اور خطے کے دیگر باشندوں کو
درپیش بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔چرچ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے
کہ شہریوں کا مصائب خواہ ان کا عقیدہ یا پس منظر کچھ بھی ہو، انسانی وقار سے
مطابقت نہیں رکھتا،کہا کہ’’ کمیونٹی کو مصائب، ظلم و ستم اور امتیازی سلوک کا
سامنا ہے۔‘‘مزید برآں چرچ نےیہ نوٹ کرتے ہوئے کہ عیسائیوں نے خطے میں2,000 سال سے زائد عرصے سے مسلسل موجودگی برقرار رکھی
ہے اور وہ اس کی تاریخ اور ورثے کا ایک لازمی حصہ ہیں، عیسائی برادریوں کے تحفظ پر
زور دیا۔
علاوہ ازیں چرچ نے یہ
بھی خبردار کیا کہ کسی بھی مذہبی یا نسلی برادری کو خارج کرنا یا پسماندہ کرنا خطے
کے سماجی اور مذہبی تانے بانے کو نقصان پہنچانے کا خطرہ ہے، اور بین الاقوامی
قانون اور مذہبی حقوق کے احترام پر زور دیا۔پورفیریجے نے کہا کہ چرچ سیاسی لیڈروں
اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ ملاقاتوں میں عیسائی برادریوں کے تحفظ اور مشرق
وسطیٰ میں امن کے لیے کوششوں کو اجاگر کرتا رہے گا۔ واضح رہے کہ خوری فلسطین
لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ہیں، اور فلسطین میں چرچ کے امور کے
لیے اعلیٰ صدارتی کمیٹی کے سربراہ ہیں۔فلسطینی کمیٹی نے مقبوضہ مغربی کنارے، بشمول
مقبوضہ مشرقی یروشلم میں عیسائی برادریوں اور اداروں پر حملوں کے ساتھ عبادت،
تعلیم اور مذہبی مقامات تک رسائی کو متاثر کرنے والی پابندیوں کے بارے میں بار بار
خدشات کا اظہار کیا ہے۔اس کا اثر غزہ کی پٹی تک بھی پھیل گیا ہے، جہاں سنیچر کی
صبح پانچ فلسطینی مارے گئے، جن میں چار خواتین شامل ہیں، جن میں سے دو عیسائی
تھیں۔