کولمبیا میں منعقدہ معروف میوزک فیسٹیول ’ہیپ ہاپ ال پارک‘Hip Hop Al Parque کے دوران کولمبین رَیپر چیلو
ہاپ Shilo Hopeنے اپنا نیا
گانا پیش کرنے کے بعد اسٹیج پر اسرائیلی پرچم کو پاؤں تلے روند کر فلسطین کی آزادی
کے نعرے لگائے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو اور خبروں کے مطابق، فنکارہ
کے اس اقدام نے عالمی سطح پر مظلوم فلسطینیوں کی آواز کو ایک بار پھر نمایاں کر
دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، کولمبیا میں منعقدہ فیسٹیول کے دوران چیلو ہاپ Shilo Hopeنے ایسٹرل بیس
Astrallbass کا تیار کردہ اپنا نیا گانا ’ایناٹومیا‘"Anatomía"پیش کیا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی
گئی تفصیلات کے مطابق، گانے کی پیشکش ختم ہوتے ہی رَیپر نے اسرائیلی پرچم پر قدم
رکھا اور ہسپانوی زبان میں ’پالسٹینا لیبرے‘"Palestina
Libre" (آزاد فلسطین) اور ’افویرا
لو کہ نو پرٹینیسے‘"Afuera lo que no pertenece"
(جو چیز جس کی نہیں ہے، اسے یہاں سے باہر
نکالو) کے شدید نعرے لگائے۔ اس کے ذریعے انہوں نے ایک آزاد اور خودمختار فلسطین کی
مکمل حمایت کا اظہار کیا۔