کیلیفورنیا: امریکی ریاست
کیلیفورنیا میں کم عمری کی شادی پر پابندی عائد کردی گئی، نئے قانون کے تحت یکم
جنوری 2027 سے شادی کے لیے کم از کم عمر 18 سال مقرر کردی گئی ہے۔ غیر ملکی ذرائع
ابلاغ کے مطابق گورنر کی جانب سے قانون پر دستخط کے بعد کیلیفورنیا امریکا کی
18ویں ریاست بن گئی ہے جہاں شادی کی قانونی عمر 18 سال مقرر کی گئی ہے، جبکہ دیگر
32 ریاستوں میں اب بھی کم عمری کی شادی قانونی ہے۔
اس سے قبل کیلیفورنیا کے
قانون کے تحت کسی بھی عمر کے نابالغ افراد والدین کی رضامندی حاصل کرکے عدالت سے
شادی کی اجازت لے سکتے تھے۔ کم عمری کی شادی کے خلاف قانون سازی کے لیے مہم چلانے
والی تنظیم ’’اَن چینڈ ایٹ لاسٹ‘‘ کے مطابق کیلیفورنیا میں ہر سال تقریباً 9 ہزار
بچوں کی شادیاں ہوتی ہیں۔