Politics
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیٹی زکریا تعینانی کےمحض 5روز بعد ہی برطرف
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیٹی زکریا کو محض 5 روز بعد ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔
- Reading time
- 2 منٹ کا مطالعہ
- اشاعت
- 17 اکتوبر، 2026، 7:12 AM

Politics
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیٹی زکریا کو محض 5 روز بعد ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیٹی زکریا کو محض 5 روز بعد ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیٹی زکریا کو یہ مشورہ دیا تھا کہ وہ اس منصب کو سنبھالنے کے فیصلے پر نظرثانی کریں۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا تھا کہ انہوں نے کیٹی زکریا کو کہا تھا کہ اگر وہ ان کی جگہ ہوتے تو اس فیصلے پر ضرور غور کرتے۔
یاد رہے کہ کیٹی زکریا کو وائٹ ہاؤس کی سابق ترجمان کیرولائن لیویٹ کی جگہ 10 اکتوبر کو اس اہم عہدے پرتعینات کیا گیا تھا۔ نئی پریس سیکریٹری کی حیثیت سے ان تقرری کے فوراً بعد ہی ان کی قانون کی ڈگری اور پیشہ ورانہ اسناد پر سوالات اٹھنے شروع ہو گئے تھے۔ کیٹی زکریا نے بطور ترجمان اپنی پہلی پریس بریفنگ میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ سیاست میں آنے سے قبل قانون کے شعبے سے وابستہ رہی ہیں، تاہم ایسا کوئی مصدقہ ریکارڈ موجود نہیں ہے جس سے یہ ثابت ہو سکے کہ وہ کسی بھی امریکی ریاست یا ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں باضابطہ طور پر وکیل یا بار کونسل کی رکن کے طور پر رجسٹرڈ ہیں۔
اس سے قبل تنقید بڑھنے کے بعد کیٹی زکریا نے وضاحت کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ وہ پہلی مرتبہ بار کا امتحان پاس نہیں کرسکی تھیں اور اس کے بعد انہوں نے دوبارہ امتحان نہیں دیا، انہوں نے خود کو وکیل کہلانے کے معاملے کا دفاع کیا اور کہا کہ انہوں نے قانونی شعبے سے وابستہ افراد سے مشورہ کیا تھا ، ان افراد نے انہیں بتایا تھا کہ وہ خود کو وکیل قرار دے سکتی ہیں اور قانونی امور پر تجزیہ بھی فراہم کرسکتی ہیں، بشرطیکہ وہ باقاعدہ قانونی مشورہ نہ دیں۔