امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور
ایران پر پابندیوں سے متعلق گراہم ایکٹ کے تحت عائد پابندیوں، تجارتی محصولات اور
دیگر قدغنوں سے استثنیٰ دینے کے لیے انتظامی حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ وہ گراہم
ایکٹ کے تحت فراہم کردہ پابندیوں، تجارتی محصولات اور دیگر قدغنوں کے اطلاق سے
استثنیٰ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کانگریس کو آگاہ کیا ہے کہ موجودہ حالات میں یہ
استثنیٰ دینا امریکا کے قومی مفاد میں ہے۔حکم نامے کے تحت روسی مصنوعات پر 500
فیصد محصولات عائد کرنے کی تجویز اور روسی تیل و گیس کے پانچ بڑے درآمد کنندگان،
جن میں چین، بھارت، ترکیہ، متحدہ عرب امارات اور مصر شامل ہیں، پر 100 فیصد
محصولات عائد کرنے کی شقوں سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔ اس
کے علاوہ روس پر عائد پابندیوں سے بچنے میں مدد دینے والے پانچ بڑے ممالک یا
فریقین پر 100 فیصد محصولات عائد کرنے کی شقوں سے بھی استثنیٰ دیا گیا ہے۔