ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ
امریکا کی جانب سے مزید 50 ہزار سے زائد ویزے منسوخ کردیے گئے ہیں، جس کے بعد
منسوخ شدہ ویزوں کی تعداد 3لاکھ تک پہچ گئی ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے امیگریشن
کریک ڈاو
¿ن کے دوران اب تک3 لاکھ سے زائد ویزے منسوخ کردیے
ہیں۔ مذکورہ حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے جنوری
2025ءمیں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اب تک یہ ویزے منسوخ کیے گئے ہیں، جوکہ ویزوں
کی منسوخی مختلف خلاف ورزیوں کی بنیاد پر کی گئی، جن میں جرائم کا ارتکاب، امریکا
یا امریکی شہریوں کے خلاف تشدد پر اکسانا، امریکی شہریوں کو دھوکا دینا، امیگریشن
نظام کا غلط استعمال اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنا شامل ہے۔ مذکورہ صورتحال
کے پیش نظریہ بات بھی علم میں رہے کہ امریکا میں امیگریشن کے خواہشمند افراد کی
جانچ پڑتال کا عمل مزید سخت کیا جا رہا ہے۔