ایک مطالعے کے مطابق عیسائیوں کی آبادی گزشتہ سو سال میں25% سے کم ہو
کر1.56% رہ
گئی،یروشلم انٹرنیشنل فاؤنڈیشن نے عرب عیسائی موجودگی، چرچ کی جائیداد اور مذہبی
رسومات کو نشانہ بنانے والی پالیسیوں سے خبردار کیا ہے۔ یروشلم انٹرنیشنل
فاؤنڈیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک مطالعہ کے مطابق، مقبوضہ یروشلم میں عیسائیوں
کا حصہ1922 میں آبادی
کے25% فیصد سے کم ہو
کر2023 کے آخر تک
تقریباً 1.56%رہ گیا ہے۔مطالعہ
میں کہا گیا کہ2023ء کے آخر
تک شہر میں تقریباً15300 عیسائی
تھے، جن میں تقریباً13100 فلسطینی
شامل تھے۔اس نے کمی کو اسرائیلی پالیسیوں، معاشی اور سماجی دباؤ، مسلسل ہجرت، اور
آبادی میں کم اضافے سے منسوب کیا۔مطالعہ میں کہا گیا کہ یروشلم میں
فلسطینیوں کو متاثر کرنے والی اسرائیلی رہائشی پالیسیاں، بشمول ’’مرکز زندگی‘‘کے
معیار کے تحت رہائشی پرمٹ کی منسوخی، نے بھی شہر میں فلسطینی موجودگی کو کم کرنے
میں کردار ادا کیا ہے۔
علاوہ ازیں اس نے چرچ کے اوقاف اور جائیداد پر قبضہ کرنے کی کوششوں
بشمول طویل مدتی لیز اور مالی دباؤ کے ذریعے، کو بھی دستاویزی شکل دی، جس
کے بارے میں اس نے کہا کہ یہ مقبوضہ مشرقی یروشلم میں اوقاف کی زمین کا تقریباً28% ہے۔رپورٹ میں مزید عیسائی پادریوں،
راہبوں اور عبادت گزاروں پر حملوں کا حوالہ دیا گیا، بشمول جسمانی اور زبانی حملے،
تھوکنا، اور جائیداد، قبرستانوں اور مذہبی علامتوں کو نقصان پہنچانا۔اس کے علاوہ مطالعہ
نے چرچ آف دی ہولی سیپولکر تک رسائی پر اسرائیلی پابندیوں اور مذہبی تقریبات میں
شرکت پر حدود کی طرف بھی اشارہ کیا، بشمول ہولی سیٹرڈے اور ایسٹر کی تقریبات۔
بعد ازاں اس نے خبردار کیا کہ ایسی پالیسیاں یروشلم کے عرب اور
تکثیری کردار کو خطرے میں ڈال رہی ہیں اور عیسائی مقدس مقامات، چرچ کی جائیداد اور
فلسطینی عیسائی موجودگی کے تحفظ کے لیے مضبوط قانونی اور سفارتی کوششوں کا مطالبہ
کیا۔واضح رہے کہ یہ پیش رفت اکتوبر2023
سے مقبوضہ مغربی کنارے، بشمول مشرقی یروشلم، میں وسیع تر اسرائیلی فوجی حملوں اور
غیر قانونی یہودی قابضین کے تشدد کے درمیان ہوئی ہے۔
فلسطینی اعداد و شمار کے مطابق، اس عرصے کے دوران 1220 سے زیادہ فلسطینی
ہلاک، تقریباً 13350زخمی اور26000 سے زیادہ گرفتار
ہوئے ہیں۔